امریکی خفیہ ایجنسی کے سابق کنٹریکٹر اور ملک کی خفیہ معلومات افشاں کرنے والے ایڈورڈ سنوڈن نے سماجی رابطے کی مقبول سائٹ ٹویٹر پر اپنا اکاو¿نٹ کھول دیا ہے اور ایک ہی گھنٹے میں آٹھ لاکھ سے زائد فالوورز بنالیے ۔
ٹوئیٹرپر ایڈورڈسنوڈن نے لکھاکہ پہلے حکومت کے لیے کام کرتا تھا، اب عوام کے لیے کام کرتا ہوں ۔ امریکہ کو مطلوب سنوڈن کو صرف سات ٹویٹس پر ہی آٹھ لاکھ سے زائد فالوورز مل گئے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ خفیہ معلومات ظاہر کرنے والے
ایڈورڈ سنوڈن ٹویٹر پر صرف ایک صارف امریکی نیشنل سیکورٹی ایجنسی (این ایس اے)کے فالوور بنے ہیں۔
اُن کاکہناتھاکہ وہ یہ نہیں جانتے کہ سنوڈن کے ٹوئیٹرپر آنے سے ہرکوئی اتنا خوش کیوں ہے ، میں یہاں سالوں سے ہوں لیکن شاید ان کا یہ اکاﺅنٹ دوبارہ فعال ہواہے کیونکہ جوائننگ بھی 2013ءکی دکھائی دیتی ہے ۔
یادرہے کہ 2013ءمیں ایڈورڈ سنوڈن نے میڈیا میں امریکہ کی خفیہ ایجنسی کی جانب سے انٹرنیٹ اور فون ریکارڈز کی نگرانی کی تفصیلات افشاں کی تھی جس پر امریکی حکومت کا سبقی کا سامنا کرناپڑاتھا۔